چوہدری سلیم سرور جوڑا کی قیادت میں گجرات سے بڑا قافلہ سرائے عالمگیر لانگ مارچ میں شریک

Published: 16-11-2022

Cinque Terre

گجرات(تجمل منیر سے)ضلعی صدر پی ٹی آئی گجرات و ایم پی اے چوہدری سلیم سرور جوڑا کی قیادت میں گجرات سے بڑا قافلہ آزادی لانگ مارچ سرائے عالمگیر میں شریک ہوا، درجنوں گاڑیوں پر مشتمل سینکڑوں کارکنان وراہنماؤں نے چوہدری سلیم سرور جوڑا کی قیادت میں سرائے عالمگیر آزادی لانگ مارچ میں  شریک ہوئے اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا ویڈیو لنک پر لائیو خطاب سنا، کارکنان نے پارٹی جھنڈے، بینرز اٹھا رکھے تھے امپورٹڈ حکومت نا منظور نئے الیکشن کا اعلان کرو، امپورٹڈ حکومت ہائے ہائے جیسے نعرے لگائے گئے، چوہدری سلیم سرور جوڑا نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی لانگ مارچ کا اسلام آباد پہنچنے سے قبل نا اہل حکومت کا خاتمہ ہو جائے گا ملک میں حقیقی تبدیلی آ رہی ہے، آزادی مارچ اپنی جہد مسلسل سے کامیابی سے ہمکنار ہو گا انہوں نے کہاکہ ملک وقوم کے لئے عمران خان ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں، عمران خان حقیقی لیڈر ہیں پی ٹی آئی کی جمہوری جدوجہد نے ملکی سیاست میں نیا رخ موڑ دیا، چوہدری سلیم سرور جوڑا نے ساتھیوں کے ہمراہ سٹیج پر بیٹھ کر عمران ن خان کا خطاب سنا۔

آج کا اخبار
اشتہارات