Published: 16-11-2022
گجرات(خبر نگار خصوصی)جماعت اسلامی ضلع گجرات کاسیاسی جائزہ اجلاس گزشتہ روزاسلامک سنٹرگجرات میں منعقد ہوا اجلاس کے مہمان خصوصی جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیرسابق رکن قومی اسمبلی لیاقت بلوچ، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرفرید پراچہ جماعت اسلامی پنجاب کے امیرڈاکٹرطارق سلیم تھے، اجلاس کی میزبانی جماعت اسلامی ضلع گجرات کے امیر چوہدری انصردھول ایڈووکیٹ تھے، اجلاس میں جماعت اسلامی ضلع گجرات کے امیدوار ان قومی وصوبائی اسمبلی مقامی سیاسی کونسلوں کے ذمہ داران ودیگر ضلعی ذمہ داران نے بھرپورشرکت کی، اس موقع پرجماعت اسلامی ضلع گجرات کے امیدواران قومی وصوبائی اسمبلیو ں نے اپنی انتخابی تیاریوں کے حوالے سے مرکزی وصوبائی قیادت کوآگاہ کیا، مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصرشریف،صوبائی ذمہ دار رسل خاں بابر، جبکہ خواتین ونگ کی عہدیداران نے شرکت کی اجلاس میں امیدواران قومی اسمبلی گجرات حافظ زبیراحمد،ڈاکٹرطارق سلیم، چوہدری عبدالستارپیرجنڈ،امیدوار صوبائی اسمبلی ڈاکٹرحیدراحسان شاہ، چوہدری انصردھول ایڈوکیٹ،چوہدری سجاد وڑائچ،راناعمرصدیق ودیگربھی موجود تھے، اجلاس میں مرکزی عہدیداران سابق رکن قومی اسمبلی لیاقت بلوچ، ڈاکٹرفرید پراچہ نے جماعت اسلامی ضلع گجرات کے عہدیداران اورامیدواران صوبائی قومی اسمبلی کوجنگی بنیادوں پرعام انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت کی اورگجرات کے ہرصوبائی حلقے میں بڑے ورکرکنونشن کے انعقاد کی تیاریوں کی ہدایت کی اجلاس کے بعد میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے لیاقت بلوچ،ڈاکٹرفرید پراچہ نے کہاکہ پاکستان میں اس وقت سیاست کثافت اورپراگندگی کاشکارہے افراتفری کاعالم ہے جماعت اسلامی کے سوا ہرسیاسی جماعت اقتدارمیں ہے اوراس وقت ملک و قوم کی فکر صرف جماعت اسلامی کوہے اوردوسری تمام جماعتیں اپنے مفادات میں مگن ہیں یہ تمام پارٹیاں آپس میں مخلص نہیں،پی ٹی آئی اورق لیگ بھی مخلص نہیں نہ ہی انہیں ملک و قوم کاکوئی احساس ہے جماعت اسلامی عوام ملک اورقوم کی ترجمانی کررہی ہے اور انکے حقوق کے تحفظ کے لئے متحرک ہے عوام کے تمام مسائل کاحل اس وقت جماعت اسلامی اوراس کے منشورسے وابستہ ہے ہماری تجویز ہے کہ پاکستان میں انتخابات متناسب نمائندگی کی بنیاد پرہوں تاکہ پارٹیاں جوڑ توڑ کی سیاست سے دوررہیں اورلوگوں کو اپناحق رائے دہی ضائع ہوتا ہوا محسوس نہ ہو اورانکے مسائل حل ہوں۔جماعت اسلامی ضلع گجرات کے امیرچوہدری انصردھول ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ جماعت اسلامی ضلع گجرات نے مرکزی قیادت کے حکم پرآئندہ انتخابات کی بھرپورتیاری شروع کردی ہے آئندہ انتخابات میں گجرات کی تمام نشستوں پرجماعت اسلامی کے جھنڈے اورنشان پر بھرپورحصہ لیں گے ہمارے امیدواران بھرپورحصہ لیں گے،جماعت اسلامی پنجاب کے امیرڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ جماعت اسلامی نے جنگی بنیادوں پرعام انتخابات کی تیاریوں کاآغازکردیاہے شمالی پنجاب میں قومی وصوبائی حلقوں کی سطح پربڑے بڑے منظم ورکرکنونشن کاانعقاد کیاجائے گاجماعت اسلامی ضلع گجرات کے امیرچوہدری انصردھول ایڈوکیٹ نے ضلعی مجلس شوریٰ کی مشاورت کے بعد ڈاکٹرخالد محمودثاقب کوجماعت اسلامی ضلع گجرات کاجنرل سیکرٹری جبکہ سید ضیاء اللہ شاہ ایڈووکیٹ، چوہدری افتخارچیمہ، میاں شبیراحمدخاور،راناعمرصدیق کو نائب امراء ضلع گجرات مقررکیاہے جبکہ چوہدری حمزہ سرور اورحافظ محمد اقبال کنجاہ کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضلع گجرات مقررکیاہے جنرل سیکرٹری اورنائب امراء نے اپنے عہدوں کاحلف پڑھ لیااوراپنے فرائض انجام دینا شروع کردیے ہیں جماعت اسلامی ضلع گجرات کے رہنماؤں نے نئے مقرررہنماؤں کودعائے استقامت دی اورنیک خواہشات کااظہارکیا۔