ڈاکٹر چوہدری شاہنواز اجنالہ، چوہدری شان ظفر کی قیادت پی پی 31 میں بڑا قافلہ سرائے عالمگیر لانگ مارچ میں شریک

Published: 16-11-2022

Cinque Terre

گجرات (آصف علی بھٹی سے) پاکستان مسلم لیگ کے راہنما و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 31ڈاکٹر چوہدری شاہنوا زاجنالہ سینکڑوں گاڑیوں کے بڑے قافلے کیساتھ لانگ مارچ میں پہنچے، ڈاکٹر چوہدری شاہنو ازاجنالہ نے ڈیرہ اجنالہ پر عمائدین کو اکٹھا کیا اور وہاں سے قافلے کی شکل میں سرائے عالمگیر میں سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین، ایم این اے چوہدری حسین الٰہی کی ہدایت پر لانگ مارچ کا استقبال کیا، ڈاکٹر چوہدری شاہنواز اجنالہ،چوہدری شان ظفر حاجیوالہ کی قیادت میں قافلہ نکلا جس میں سینکڑوں گاڑیاں شامل تھیں ڈاکٹر چوہدری شاہنو از اجنالہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے حقیقی آزادی مارچ میں شرکت دراصل ملک کی سالمیت اور خوشحالی کیلئے ساتھ دینا ہے انشاء اللہ عمران خان اور چوہدری صاحبان کیساتھ ملکر ملک کے لٹیروں سے جان چھڑائیں گے۔

آج کا اخبار
اشتہارات