Published: 16-11-2022
گجرات(صہیب سرور سے)ممتاز مسلم لیگی سابق چیئر مین چوہدری محمد سلیم کمبوہ کو سیاسی مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر ممتاز شخصیات نے ان کے عوامی رابطہ آفس جا کر مبارک باد دی پھول اور مٹھائی پیش کئے، مبارکباد دینے والوں میں چوہدری سرفراز خان المرتضیٰ فلور ملز، عبد السلام میر، سلیمان میر، حاجی اکرم رائل فرنیچر، عمر سندھو، نیلم سندھو، عمران چوہدری، احسان الحق، مہر طارق گرین ٹاؤن، مزمل بٹ، حکیم سعید، چوہدری شیر علی جٹ، کونسلر نعیم راجپوت، چاند کمبوہ، مدثر کمبوہ، چوہدری آصف کمبوہ، خالد خان ودیگر شامل تھے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد سلیم کمبوہ نے کہا میرا اختیار، اقتدار اور عہدہ عوام کی امانت ہے اور عوامی بھلائی اور خدمت کے لئے ہی استعمال ہوگا، عوام کی خدمت کا جذبہ ہمیں اپنے والد محترم سے ورثہ میں ملا ہے قائد چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری مونس الٰہی کے ویژن کے مطابق مسلم لیگ کو منظم اور متحرک کرنے میں اپنا کردار ادا کروں گا، مبارکباد دینے آنے والوں کے مشکور ہیں۔