چوہدری کاشف محمود اور دوست احباب کے اعزاز میں چوہدری ارشد شہباز پور کا عشائیہ

Published: 16-11-2022

Cinque Terre

گجرات(ارشد محمود سے) یونین کونسل چوپالہ کے چیئر مین چوہدری ارشد آف شہبا زپور کی طرف سے چیئر مین چوہدری کاشف محمود دیگر دوست احباب کے اعزاز میں گرینڈ عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، چوہدری ارشد شہبا زپور، چوہدری سفیان ارشد، چوہدری عثمان ارشد نے اپنے ڈیرہ شہباز پور آمد پر چوہدری کاشف محمود دیگر ن لیگی راہنماؤں کا گل پاشی اور طلائی ہار پہنا کر استقبال کیا، چوہدری ارشد شہباز پور کی طرف سے دیئے گئے گرینڈ عشائیہ تقریب میں سابق چیئر مین، صدر پی پی28مسلم لیگ ن چوہدری کاشف محمود، چوہدری عاصم محمود فتح پور، چوہدری خلیل پرویز شاہ پور، چوہدری شکیل شہزاد چیچی،چوہدری غضنفر پپو، چوہدری فواد بانیاں، عامر بھٹہ، ڈاکٹر آصف فتح پور، چوہدری محمد ساجد فتح پور، مہر مجید چک مہراں کے علاوہ ن لیگی راہنماؤں کی کثیر تعداد شریک تھی، چیئر مین چوہدری ارشد شہباز پور نے تقریب کے اختتام پر تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

آج کا اخبار
اشتہارات