الحاج افضل گوندل بڑے جلوس کیساتھ لانگ مارچ میں شریک

Published: 16-11-2022

Cinque Terre

گجرات(خبر نگار خصوصی)پی ٹی آئی رہنماامیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے69الحاج افضل گوندل نے گزشتہ روز سرائے  عالمگیرمیں چوہدری الیاس کے زیراہتمام پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے استقبالی جلوس میں قافلے کے ہمراہ شرکت کی الحاج افضل گوندل پارٹی رہنماؤں ساتھیوں کے ہمراہ سرائے عالمگیرپہنچے جہاں انہیں لانگ مارچ کی مرکزی قیادت نے کنٹینرپربلایااورانہوں نے قیادت کرنیوالے سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، سابق وفاقی وزیر حماد اظہر، یاسمین راشد ودیگرمرکزی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں میڈیا سے گفتگو کی الحاج افضل گوندل نے سرائے عالمگیرمیں لانگ مارچ کے شاندارمثالی استقبال اوراکٹھ پرامیدوار قومی اسمبلی چوہدری محمدالیاس اورانکے ساتھیوں کومبارکباد دی 

آج کا اخبار
اشتہارات