چوہدری شیراز گل کی قیادت میں قافلہ آزادی لانگ مارچ سرائے عالمگیر پہنچا

Published: 16-11-2022

Cinque Terre

کوٹلہ ارب علی خاں (عابد مرزا+غفور احمد گل)جنرل سیکرٹری تحصیل کھاریاں پاکستان تحریک انصاف چودھری شیراز گل لنگڑیال کی قیادت میں بہت بڑا قافلہ سرائے عالمگیر پہنچا، عظیم الشان قافلے کا سرائے عالمگیر پہنچنے پر قائدیننے استقبالیہ کیمپ میں شاندار استقبال کیا، چودھری شیراز گل لنگڑیال نے کیمپ میں موجود قائدین سے ملاقاتیں کیں،اور حقیقی آزادی لانگ مارچ کے شرکاء اور پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قائدین کا شاندار استقبال کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر چودھری شیراز گل لنگڑیال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اہلیان علاقہ نے ثابت کردیا ہے کہ وہ قائد عمران خان کے ساتھ ہیں، پاکستانی عوام عمران خان کے بیانیہ کے ساتھ کھڑے ہیں، اہلیان علاقہ نے ثابت کردیاہے کہ ضلع گجرات پاکستان تحریک انصاف کا گڑھ ہے۔

آج کا اخبار
اشتہارات