Published: 16-11-2022
گجرات (وسیم گوندل سے) سابق چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن ضلع گجرات چوہدری عدیل ارشد رحمانیہ کی ڈیرہ سید طالب حسین شاہ آمد۔سید عدیل عباس شاہ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب کو گلدستہ پیش کر کے مبارکباد دی۔سید عدیل عباس شاہ کا چوہدری عدیل ارشد رحمانیہ کے اعزاز میں پر تکلف استقبالیہ کا اہتمام چوہدری عدیل ارشد رحمانیہ کافی دیر موجود رہے خوشگوار موڈ میں گپ شپ علاقائی سیاسی صورتحال بارے گپ شپ۔چوہدری عدیل ارشد رحمانیہ نے کہا کہ سید عدیل عباس شاہ کامشیر وزیر اعلیٰ پنجاب بننا علاقہ کیلئے اعزاز۔ انشاء اللہ حلقہ میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ مرحوم سید طالب حسین شاہ،چیئرمین چوہدری ارشد رحمانیہ خاندان کی سیاسی سماجی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں سادات برادران سے ہمارے تعلقات موسموں کے پابند نہیں۔چوہدری عدیل ارشد رحمانیہ نے کہا کہ سید طالب شاہ مرحوم،چیئرمین چوہدری ارشد رحمانیہ مرحوم خاندان کا 40سالہ تعلق آج بھی وفا کی روشن مثال ہے۔انشاء اللہ تعلق کو مزید وسعت دیتے ہوئے ایک دوسرے کے دست و بازو بنتے رہیں گے۔ سید عدیل عباس شاہ نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں ہیں۔قائدین چوہدری برادران چوہدری پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ پنجاب،سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین، سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الٰہی، رکن قومی اسمبلی چوہدری حسین الٰہی کی قیادت میں سید عدیل عباس شاہ علاقہ کے عوام کی خدمت و تابعداری کا مشن جاری رکھیں گے۔ سید عدیل عباس شاہ کا انتخاب کر کے قائدین چوہدری برادران نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ عزت داروں کو عزت سے نوازنے کا اعلیٰ وصف رکھتے ہیں۔امید کرتے ہیں کہ سید عدیل عباس شاہ قائدین چوہدری صاحبان کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے علاقہ کی بہتری کے اقدامات کرینگے۔