Published: 16-11-2022
لاہور (وقائع نگار) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف جب آرمی چیف لگائے گا تو کہے گا پہلے میرے کیسز کو ختم کرو اور راستے سے عمران خان کو ہٹایا جائے،جب اداروں میں میرٹ ہو گا تو تبھی ادارے مضبوط ہوتے ہیں، پاکستان میں انصاف نہ ملنا ملک کی تباہی کا سبب ہے، چیف جسٹس ہم انصاف کے لیے آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں، جب اداروں میں میرٹ ہو گا تو تبھی ادارے مضبوط ہوتے ہیں۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی لانگ مارچ کے شرکاء سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا