چوہدری حسین الٰہی مسائل کے فوری حل کیلئے سر گرم ”لارا لپا“ ہماری سیاست نہیں، چوہدری سعادت نواز اجنالہ

Published: 29-09-2022

Cinque Terre

گجرات (آصف علی بھٹی سے) پاکستان مسلم لیگضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری و سابق تحصیل ناظم چوہدری سعادت نو ازاجنالہ سے اجنالہ ہاؤس میں عمائدین کی ملاقاتیں، سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، چوہدری سعادت نو ازاجنالہ سے یونین کونسل ہزارہ مغلاں، بھاگووال کلاں، ماڑی کھوکھراں کے عمائدین نے ملاقاتیں کیں جن میں مسلم لیگی راہنما حاجی مرزا شریف بیگ، ڈاکٹر غلام مرشد، ملک ارشد، ملک فریاد، اشفاق بٹ و دیگر معززین شامل تھے جنہوں نے اپنے اپنے علاقہ کے مسائل بارے چوہدری سعادت نو ازاجنالہ کو آگاہ کیا اس موقع پر چوہدری محمد نوا زاجنالہ بھی موجود تھے، چوہدری سعادت نواز اجنالہ نے عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری حسین الٰہی نے علاقہ میں سڑکوں کے جال بچھا دئیے ہیں آج لوگ چوہدری حسین الٰہی سے ملاقات کرتے ہیں تو اگلے ماہ کی اسی تاریخ کو انکے گاؤں کونسلوں میں ترقیاتی کام شروع ہو جاتے ہیں چوہدری حسین الٰہی مسائل کو فوری حل کرنے کیلئے سرگرم ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ کسی بھی گاؤں یا کونسل سے تفریق نہ ہو منہ مانگے فنڈز دئیے جا رہے ہیں، منصوبوں کے تخمینہ لگانے والی ٹیمیں روزانہ کی بنیادوں پر سروے مکمل کر رہی ہیں فائل ورک کے فوری بعد فنڈز کی منظوری اور ٹینڈرنگ کے بعد کام شروع کئے جا رہے ہیں، ہر منصوبہ کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جا رہا ہے،چوہدری حسین الٰہی جس طرح حلقہ کے لوگوں کے ساتھ رابطے میں اسی طرح وہ فنڈز کی منظوری کے حوالے سے پراجیکٹس کو مکمل کرنے کے لئے متعلقہ محکموں کے اعلیٰ آفسران سے بھی رابطے میں ہیں انشاء اللہ کوئی بھی کام تاخیر کا شکار نہیں ہوگا۔

آج کا اخبار
اشتہارات