القاسم ٹرسٹ کے زیر اہتمام جامعات کا تدریسی عمل بخوبی جاری ہے، امانت علی

Published: 16-11-2022

Cinque Terre

گجرات (اسجد نواز وڑائچ سے)چئیرمین القاسم ٹرسٹ صوفی امانت علی نے کہا ہے کہ القاسم ٹرسٹ کے زیرِاہتمام جامعات کا تدریسی عمل بطریقِ احسن جاری ہے۔ 23 24 نومبر کو بزرگان ڈھوڈا شریف کا سالانہ عرس مبارک عظیم الشان طریقہ سے منایا جائے گا۔ اس حوالے سے انتظامات حتمی مراحل میں داخل ہیں۔ دربار عالیہ ڈھوڈا شریف پر عرس مبارک کے موقع پر ملک بھر سے مریدین حاضری دینے آتے ہیں۔ القاسم ٹرسٹ کے زیرِاہتمام بزرگان ڈھوڈا شریف کے سالانہ عرس مبارک کی تقریب کا انعقاد 23 نومبر کی شام بعد از نماز عشا اور 24 نومبر کی صبح دس بجے سے لے کر نماز ظہر تک ہو گا۔ انکا کہنا ہے کہ لنگر کا وسیع انتظام کیا جائے گا۔ مریدین اور معتقدین کثرت کے ساتھ درود شریف پڑھ کر آئیں۔

آج کا اخبار
اشتہارات