Published: 16-11-2022
جلالپورجٹاں (محمد اعظم انصاری) چوہدری برادران کی کال، سرائے عالمگیر میں تحریک انصاف کے حقیقی آزادی لانگ مارچ میں کھوکھر ہاؤس جلالپورجٹاں سے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب بلال بابر کھوکھر کی قیادت میں تاریخی قافلہ ایک بار پھر بازی لے گیا سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل قافلہ سے نہ صرف روڈ بلاک ہو گئی بلکہ عوامی حلقوں نے بلال بابر کھوکھر کی شاندار کارکردگی کو سراہا اس سے قبل مستقیم کنٹھ، راجہ منیر فروز، عاصم خان، شاھد اسلم بٹ، شاھین اسلم بٹ، منیر احمد جوئیہ، سرود سلیمی، پیر امتیاز میراں، زبیر طفیل بٹ، ندیم احمد بٹ، عدنان شہزاد، ملک کامران، حاجی اقبال، علی ندیم کھوکھر، ڈاکٹر آفتاب گوندل، ڈاکٹر وقارالمین گوندل، آفاق باجوہ، میر فرخ، سلیم بٹ، مبین پرویز، حاجی عبد الحفیظ، سید فرح شاہ محمد اویس، وحید بٹ، ارشد نمبردار، چوہدری ناصر اور دیگر کی قیادت میں پہنچنے والے قافلوں کا استقبال بلال بابر کھوکھر کے ہمراہ نصیر شاہ، سیکرٹری مشیر وزیر اعلیٰ راجہ رضوان خالد، مرزا داؤد، امریز گوندل، اعظم بلا اور دیگر نے کیا قبل ازیں مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب بلال بابر کھوکھر نے کھوکھر ہاؤس میں آنے والے معززین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ساتھیوں کا بھر پور اعتماد ہی ہماری اصل کامیابی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کال پر چلنے والا آزادی لانگ مارچ حقیقی معنوں میں عوامی راج قائم کرنے کا واضع پیغام ہے جمہوریت کا راگ الاپنے والوں کو کیوں نظر نہیں آتا کہ وہ عوام کی آواز کو ہی مؤثر جانیں بلال بابر کھوکھر کا کہنا تھا کہ قوم کی آواز کو دبانے کی کوشش ہوئی تو حالات مذید خراب ہوں گے بہتری اسی میں ہے کہ فلفور عام انتخابات کا اعلان کیا جائے تاکہ جمہوریت کی اصل روح کے مطابق ملک کا نظام بحال ہو۔