Published: 16-11-2022
کوٹلہ ارب علی خاں (عابد مرزا+غفور احمد گل)تھانہ ککرالی کے مختلف دیہات سے حقیقی آزادی لانگ مارچ میں چودھری موسٰی الہی ہاؤس سرائے عالمگیر میں استقبالیہ کیمپ میں خصوصی شرکت کے لیے حاجی عاشق حسین ہاؤس میاں چوہان میں قافلوں کی صورت میں معززین علاقہ پہنچے، آنے والے معززین علاقہ کا سینئر راہنما مسلم لیگ ق ملک ندیم عاشق اعوان،ملک وسیم عاشق اعوان، ملک سلیم عاشق اعوان اور ملک نوید عاشق اعوان پرتپاک استقبال کرتے رہے، ملک ندیم عاشق اعوان نے آنے والے معززین علاقہ پر نوٹوں کی بارش کردی، موضع حسین پٹھان سے سینئر نائب صدر تحصیل کھاریاں مسلم لیگ باؤ رفاقت حسین، خان نعیم خان نمبردار، خان ادریس لودھی عظیم الشان قافلے کے ہمراہ حاجی عاشق حسین ہاؤس میاں چوہان پہنچے، آدم چوہان سے ملک بلال، سنگلہ سے راجہ ندیم واجد سنگلہ، سمرالہ سے ملک ظریف اعوان،پنڈی کھوکھراں، پنڈی اعوان، آچھ، گوچھ، پلاں گراں، چڑیاولہ، خیر کتو، سنگلہ، سرسال، راجپور لنگار، سیدولنگار، رولیا، بنیاں، بزرگوال، صبور، لنگڑیال، بنگیال، شامپور، چوہڑچک، راجووال سمیت دیگر دیہات سے عظیم الشان قافلے حاجی عاشق حسین ہاؤس میاں چوہان پہنچے۔