Published: 16-11-2022
جلالپور جٹاں (محمد اعظم انصاری) جلالپور جٹاں کی ممتاز کاروباری شخصیت مولوی منیر احمد کو شاہین گروپ اولڈ سکریپ ڈیلرز ایسوسی ایشن ضلع گجرات کا نائب صدر نامزد کر دیا گیا۔ مولوی منیر مرکزی انجمن تاجران جلالپور جٹاں کے سینئر نائب صدر اور سکریپ ڈیلرز ایسوسی ایشن جلالپور جٹاں کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں۔ مولوی منیر احمد کو نئی ذمہ داری ملنے پر صدر مرکزی انجمن تاجران شفیق مغل اور جنرل سیکرٹری میر ظہیر نے مبارکباد پیش کی ہے۔