Published: 16-11-2022
کوٹلہ ارب علی خاں (عابد مرزا+غفور احمد گل)حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کے لیے تھانہ ککرالی کے پی ٹی آئی راہنماؤں کی قافلوں کی صورت میں سرائے عالمگیر روانہ ہوئے، کوٹلہ سے انصاف سیکرٹریٹ سے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ممتاز احمدڈار کوٹلہ کی قیادت میں عظیم الشان قافلے کی صورت میں حقیقی آزادی مارچ لانگ مارچ میں سرائے عالمگیر پہنچے، عظیم الشان قافلے کا جگہ جگہ فقیدالمثال استقبال کیا گیا،، حسن پٹھان انصاف سیکرٹریٹ سے ضلعی صدر انصاف جفاکش ونگ گجرات خان سلطان محمود خان لودھی کی قیادت میں ککرالی سے سینئر راہنما پاکستان تحریک انصاف چودھری علی اکبر ککرالی کی قیادت میں موضع بٹر سے سابق امیدوار چیئرمین مولوی ملک جاوید اعوان بٹر کی قیادت میں موضع چڑیاولہ سے سابق امیدوار چیئرمین راجہ زوہیب اصغر ایڈووکیٹ چڑیاولہ کی قیادت میں موضع بزرگوال سے چیئرمین چودھری محمد اکرم بزرگوال کی قیادت میں موضع رولیا سے وائس چیئرمین چودھری نعیم اختر رولیا کی قیادت میں موضع ڈوئیاں سے چودھری محمد فیاض ہیڑا ڈوئیاں کی قیادت میں موضع بنگیال میں چودھری شبیر بنگیال (امریکہ)کی قیادت میں قافلے حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کے لیے سرائے عالمگیر پہنچے۔