Published: 17-11-2022
گجرات (آصف علی بھٹی سے) پاکستان مسلم لیگ کے راہنماچوہدری طاہر حسین ترکھا بڑے قافلے کیساتھ لانگ مارچ میں پہنچے، درجنوں کاریں، ویگنیں سمیت موٹر سائیکل ریلی شامل تھی، ساؤنڈ سٹم والی گاڑی اور تشہیری بینرز نمایاں تھے، مسلم لیگیوں نے پارٹی پرچم اٹھا رکھے تھے،ترکھا، ساروکی سے گجرات، لالہ موسیٰ، کھاریاں اور پھر سرائے عالمگیر پہنچے، چوہدری طاہر حسین ترکھا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکھا ساروکی سے قافلہ چوہدری وجاہت حسین کے حکم پر لے کر آئے انشاء اللہ آگے بھی وہ جہاں ڈیوٹی لگائیں گے پوری ہو گی، چوہدری وجاہت حسین کی قیادت میں این اے 71والوں نے آج بھرپور نمائندگی دکھائی اور آج کا یہ تاریخی استقبال سے مخالفین لڑکھڑا گئے ہیں عوام کو اپنا غلام سمجھنے والوں کو گھروں میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی انہوں نے کہا کہ چوہدری حسین الٰہی جس طرح حلقہ میں خدمت کی مثالیں قائم کر رہے ہیں انشاء اللہ چوہدری موسیٰ الٰہی بھی اسی مشن پر عمل پیرا ہیں۔