عمران خان کی لٹیروں کیخلاف جنگ عوام انکے سنگ، چوہدری سلیم سرور جوڑا

Published: 17-11-2022

Cinque Terre

گجرات(نمائندہ ڈاک) صدر پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات، ایم پی اے چوہدری سلیم سرور جوڑا نے حقیقی آزادی لانگ مارچ میں گجرات کے عوام کی بھرپور شرکت اور جی ٹی ایس چوک میں لانگ مارچ کا تاریخ استقبال کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ گجرات کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہزاروں افراد نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف، سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے بیانیہ کا ساتھ دے کر جی ٹی ایس چوک میں اکٹھے ہو کر نئی تاریخ رقم کی اور لانگ مارچ کا تاریخی استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سب کچھ پاکستان اور عوام کے لئے کر رہے ہیں۔ نہ انہوں نے پہلے کبھی ذاتی مفاد حاصل کیا اور نہ اب کوئی انہیں کوئی ذاتی مفاد ہے۔ وہ صرف اور صرف ملک وقوم کے لئے لٹیروں سے لڑ رہے ہیں اور ان سے چھٹکارا دلانے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں اور اس جدوجہد میں گجرات کے عوام نے ان کا ساتھ دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ عمران خان کے بیانیہ کے ساتھ ہیں اور ملک کو ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں اور انشاء اللہ تعالیٰ وہ دن دور نہیں جب دوبارہ عمران خان دو تہائی اکثریت لے کر وزیراعظم بنیں گے۔

آج کا اخبار
اشتہارات