Published: 17-11-2022
گجرات(خبر نگار خصوصی)جماعت اسلامی ضلع گجرات کے ا میرچوہدری انصردھول ایڈووکیٹ نے اراکین کے حالیہ استصواب میں اراکین جماعت کی آراء اورجماعتی مصالحت کومدنظررکھتے ہوئے جماعت اسلامیضلع گجرات کے صوبائی حلقہ جات کے زونل امراء کاتقررکردیاہے جبکہ میونسپل کمیٹیز کے امراء بھی مقررکردیے گئے ہیں حلقہ 28زون سرائے عالمگیرکے امیرراجہ ابرارحسین، حلقہ 29کوٹلہ گلیانہ زون کے امیرحافظ اسد اقبال، حلقہ 30زون ڈنگہ کے امیراظہراقبال، حلقہ 31ٹانڈہ زون کے امیرابراراحمد،حلقہ 32جلالپورجٹاں زون کے امیرراناعمرصدیق،حلقہ زون34کنجاہ کے ا میرسابق امیدوارصوبائی اسمبلی چوہدری سجاد احمد وڑائچ راجیکی، حلقہ زون34زون Aکے امیرقاری غلام محمد قاسمی جبکہ میونسپل کمیٹی جلالپورجٹاں کے امیرحاجی عبدالخالق انصاری، لالہ موسیٰ سٹی کے امیرافضل محمود انصاری،کھاریاں سٹی کے امیرچوہدری عمران انور،سرائے عالمگیرسٹی کے امیرشیخ محمد صدیق،کنجاہ سٹی کے امیرحافظ محمد اقبال مقررہوئے ہیں جواپنے اپنے زون میں تقریب حلف برداری کے بعد فرائض انجام دینا شروع ہوجائیں گے۔زونل امراء کاتقرر دو سال کے لئے کیاگیاہے۔