Published: 17-11-2022
گجرات (شاہد رسول سے)انجمن تاجران فروٹ منڈی کے صدر خافظ عزیز الرحمن،سینئر نائب صدر چوہدری جاوید جنرل سیکرٹری ملک محمد پرویز نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں ممتاز نوجوان سیاسی شخصیت چوہدری ذوالقرنین نجیباشرف چیمہ کو ممبر اورسیز کمیشن گجرات بننے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی ٰنے چوہدری ذوالقرنین نجیب اشرف چیمہ کو ممبر اورسیز کمیشن گجرات بنا کر بہترین فیصلہ کیا ہے ہمیں امید ہے کہ چوہدری ذوالقرنین نجیب اشرف چیمہ اوورسیز کمیونٹی کی آواز بنیں گے اور انکے مسائل کے حل کے لیے اپنی تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لائیں گے۔