Published: 17-11-2022
گجرات(محبوب عالم سے)گجرات چیمبر آف کامرساینڈ انڈسٹری کے وفد نے سکندر اشفاق رضی صدر گجرات چیمبر کی زیر قیادت کراچی میں ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن (ڈیپو) کے زیر اہتمام آئیڈیاز 2022 ایکسپومیں خصوصی شرکت کی۔ وفد میں محمد معصوم قمر نائب صدر گجرات چیمبر، چوہدری حمزہ شہریار، شیخ اویس امجد اور شیراز ناصر ڈار ایگزیکٹو ممبران شامل تھے۔ وفد نے اس موقع پر پاکستان، ترکی، چائنہ اور دیگر ملکوں کے پویلین میں سٹالز کا دورہ کیا۔ وفد نے مزار قائد پر بھی حاضری دی اور پاکستان کی سالمیت اور ترقی کے لیے دعا کی۔