چوہدری شبیر حسین مہمد چک اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کے ناروے میں چیئر مین نامزد

Published: 17-11-2022

Cinque Terre

گجرات(مدثراقبال سے)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کی خصوصی ہدایات پر وائس چیئرپرسن اوورسیزپاکستانی کمیشن پنجاب سید طارق محمود الحسن نے ممتازمسلم لیگی رہنما چوہدری شبیرحسین مہمد چک کوناروے میں اوورسیزپاکستانی کمیشن پنجاب کاچیئرپرسن نامزد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیاہے،چوہدری شبیرحسین کونئی ذمہ داریاں ملنے پرممتازسیاسی سماجی شخصیات نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشا ت کااظہار کیاہے نمائندہ”ڈاک“ سے گفتگوکرتے ہوئے چوہدری شبیرحسین نے کہاکہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کے شکرگزارہیں جنہوں نے انہیں اوورسیز کمیشن ناروے کے چیئرپرسن کی ذمہ داریاں سونپی،انہوں نے کہاکہ اوورسیزپاکستانی نہ صرف دیارغیرمیں پاکستان کے سفیرہیں بلکہ وہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،ملک کی معاشی پالیسیوں میں اگرتارکین وطن کی آراء کوشامل کیاجائے اوراکنامک فورمز پران کی نمائندگی ہو تو ملک کی معیشت ترقی کرسکتی ہے،چوہدری شبیرحسین کاکہناتھاکہ وہ انشاء اللہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے اداکرتے ہوئے نہ صرف تارکین وطن کے مسائل حل کرائیں گے بلکہ حکومت اوراوورسیزپاکستانیوں کے درمیان پل کاکردارادا کریں گے انہوں نے کہاکہ تارکین وطن کے مسائل کے حل کیلئے ضروری ہے کہ اوورسیزکمیشن کوبااختیاربنایاجائے اور اس میں تارکین وطن کی بھرپورنمائندگی ہو اور اوورسیزکمیشن کے ساتھ حکومتی اداروں کامکمل کوارڈی نیشن قائم کیاجائے،اوورسیزپاکستانی کمیشن ناروے کی کوارڈی نیٹر صائقہ تبسم اوسلو جبکہ ممبران ایڈوائزری کونسل میں محمد قاسم اعوان،امتیازاحمد وڑائچ، معظم حیات، مدثرعلی، رضاانور،خالد محمود سمیت میڈیا ایڈوائزرمحسن عزیز شامل ہیں۔

آج کا اخبار
اشتہارات