Published: 17-11-2022
اعوان شریف (محمد عاصم مغل سے)امیرالمجاھدین شیخ الحدیث مفتی حافظ خادم حسین رضوی رحمتہ اللہ علیہ کا کا دوسرا سالانہ عرس مبارک بھرپور طریقے سے منایا جائے گا ان خیالات کا اظہار حافظ چوہدری اشتیاق انور پڈھانہ نے ڈاک سے گفتگو کرتے ہوئے کیا امیر المجاہدین قائد ملت اسلامیہ مفتی خادم حسین رضوی رحمتہ اللہ علیہ کی تحفظ ناموس رسالت ختم نبوت دینی ملی سیاسی و سماجی خدمات کو عالم اسلام کبھی نہیں بھولے گا امیر المجاہدین قائد ملت اسلامیہ جیسی ہستیاں صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں وہ رواں صدی کے مجدد اور عالم اسلام کے عظیم لیڈر تھے جنہوں نے ساڑھے چودہ سو سال بعد امت مسلمہ میں غیرت دینی و ایمانی پیدا کی ان شاء اللہ عرس مبارک کی تقریب میں ضلعی قیادت کے ہمراہ گرینڈ قافلے کے ہمراہ شرکت کریں گے اللہ کریم قبلہ بابا جی کے درجات بلند فرمائے آمین