Published: 17-11-2022
ڈنگہ (عبدالمجید پپو)کبھی سبزیاں مہنگی تو کبھی مصالحہ جات‘ عوام پریشان۔ سرکار کرسی بچانے کے چکر میں ہے۔ ڈنگہ شہر میں مہنگائی کا طوفان تا حال برقرار ہے۔ کبھی سبزیاں مہنگی تو کبھی مصالحہ جات کوئی پوچھنے والا نہیں جبکہ موجودہ حکومت بھی سابقہ حکومت کی طرح محض دعوؤں تک ہی محدود ہے۔ آئے روز سبزیوں‘ پھلوں کی قیمتوں سے لوگ سخت پریشان ہیں خاص کر سبزیوں اور مصالحہ جات کی قیمتوں نے لوگوں سے دو وقت کی روٹی بھی دور کر دی ہے۔ پیاز ایک بار پھر 200 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔