چوہدری حسین الٰہی کی جلالپورصوبتیاں کیلئے 3 کروڑ گرانٹ تصیلدار (ر) چوہدری مظہر اقبال کی زیر نگرانی کام کا آغاز

Published: 17-11-2022

Cinque Terre

گجرات(وسیم گوندل سے) رکن قومی اسمبلی چوہدری حسین الٰہی کی جلالپور صوبتیاں کی گلیوں و نالیوں کیلئے3کروڑ روپے کی گرانٹ سے چوہدری مظہر اقبال (ر) تحصیلدار نے کام کا آغاز کرادیا۔کروڑوں روپے کے فنڈز سے تعمیراتی کاموں کا آغاز، معززین علاقہ کا اظہار تشکر۔سنگ بنیاد کے موقع پر چوہدری شان ظفرحاجیوالہ، چوہدری فیصل ریحانیہ، راجہ مہدی خاں،چوہدری شہزاد اشرف ریحانیہ، چوہدری محمد اقبال نمبردار، چوہدری غفور احمد، سیکرٹری ثاقب رفیق ودیگر موجود تھے۔تعمیراتی کام کے آغاز پر خصوصی دعا کرائی گئی۔چوہدری مظہر اقبال نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین، چوہدری حسین الٰہی کی زیر قیادت جلالپورصوبتیاں کو ماڈل بنانے عوامی مسائل کے حل کے لیے سرگرم عمل ہیں،۔چوہدری مظہر اقبال تحصیلدار کی خصوصی کاوشوں سے چوہدری حسین الٰہی ایم این اے نے جلالپورصوبتیاں کے لیے 3کروڑ روپے کے فنڈز کا اجراء سے علاقہ میں ترقی عود آئیگی۔ انشاء اللہ معیاری اور دیر پا منصوبہ جات کو مکمل کروائینگے۔

آج کا اخبار
اشتہارات