Published: 17-11-2022
گجرات(احسان اللہ اعظم سے) چوہدری وجاہت حسین چوہدری حسین الہٰی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں مسلم لیگ ق کے سینئر راہنما چوہدری اقبال اکبر چیچی، چوہدری رضی الرحمن چیچی بہت بڑے قافلے کے ہمراہ لانگ مارچ میں شرکت اور استقبال کے لیے موسیٰ ہاؤس سرائے عالمگیر پہنچے مرکزی قائدین چوہدری وجاہت حسین چوہدری حسین الٰہی چوہدری موسیٰ الٰہی سے ملاقاتیں تفصیلات کے مطابق لانگ مارچ، چوہدری اقبال اکبر چیچی، چوہدری رضی الرحمن چیچی موسیٰ ہاؤس سرائے عالمگیر پہنچے حویلی چوہدری افضال اکبر چیچی پر یونین کونسل سے وفود جمع ہوئے جو ڈاکٹر شاہ نواز اجنالہ کے ہمراہ مرکزی قافلے کے ہمراہ سرائے عالمگیر گئے چوہدری وجاہت حسین چوہدری حسین الٰہی چوہدری موسیٰ الہی کی قیادت میں متحد ہیں نااہل حکمرانوں کا وقت آخر قریب ہے، چوہدری اقبال اکبر چیچی، رضی الرحمن چیچی نے کہاکہ ہم پارٹی کی مضبوطی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کریں گے۔