عمران نیازی کا بیانیہ سرا سر جھوٹا، عوام انکے جھانسے میں نہیں آئینگے: چوہدری ضیاء محی الدین

Published: 17-11-2022

Cinque Terre

کوٹلہ ارب علی خاں (عابد مرزا+غفور احمد گل)ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی گجرات چودھری ضیاء محی الدین نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کو جواب دینا پڑے گا، جس بیانیہ پر پورے ملک میں انتشار اور جھوٹ پھیلایا، جواب دیئے بغیر صرف دستبرداری کافی نہیں، یہ عمران نیازی سے سوال نہیں بلکہ آج عمران نیازی کی بات پر یقین کرنے والوں کے لیے سوالیہ نشان ہے، ملکی مفاد سے کھیلنے والے فارن فنڈ وفٹنے کی بات سننے والوں کے لیے سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہا کہ پارلیمان، افواج پاکستان، اداروں کو غدار ٹھہراکر بات ختم ایسے نہیں عمران نیازی اپنے جھوٹ کے لیے آئینی عہدوں سے آئین شکنی کروائی ملک کو تہس نہس کرکے آج امریکی سازش کے بیانیہ سے دستبردار ہوگئے، عمران نیازی نے اپنے حامیوں کو پاگل اور بھیڑ بکریاں سمجھ رکھا ہے، آج نام نہاد حقیقی آزادی مارچ کا اصل چہرہ مکمل طور پر بے نقاب ہوگیا ہے۔

آج کا اخبار
اشتہارات