Published: 17-11-2022
گجرات(مدثراقبال سے)تحریک لبیک پاکستان ضلع گجرات کے ناظم اعلیٰ سید غلام معین الدین شاہ نے کہاہے کہ علامہ خادم حسین رضوی کے عرس پاک میں ضلع گجرات سے مثالی حاضری ہوگی انہوں نے علمائے کرام، سول وگورنمنٹ اساتذہ کرام، سماجی ومذہبی شخصیات، تاجرکمیونٹی سمیت زندگی کے ہرمکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے خصوصی اپیل کی ہے کہ بانی تحریک لبیک پاکستان حافظ علامہ خادم حسین رضوی کے عرس پاک کی محافل میں خصوصی شرکت کرتے ہوئے ثواب دارین حاصل کریں،سید غلام معین الدین شاہ کاکہناتھاکہ تحریک لبیک پاکستان ملک میں نظام مصطفی کے نفاد اورتاجدارختم نبوت کے تحفظ کیلئے کوشاں ہے انشاء اللہ مرکزی امیرحافظ سعد حسین رضوی کی قیادت میں ملک میں دین اسلام کی سربلندی کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے انہوں نے کہاکہ آنیوالے الیکشن میں تحریک لبیک بڑی سیاسی قوت بن کرابھرے گی اوراسلام دشمن مخالف قوتوں کوعبرتناک شکست دیتے ہوئے نئی تاریخ رقم کرے گی،انہوں کہاکہ 20نومبربروزاتوار صبح گیارہ بجے تحریک لبیک پاکستان ضلع گجرات کے مرکزی سیکرٹریٹ بھمبرروڈ سے انشاء اللہ برسی تقریبات میں شرکت کیلئے ہزاروں کارکنان شرکت کریں گے اس حوالے سے تمام ترانتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں