Published: 17-11-2022
کوٹلہ ارب علی خاں (عابد مرزا+غفور احمد گل)چیئرمین یوسی ککرالی چودھری فہیم سرور روپیری کی قیادت میں بڑے قافلے نے حقیقی آزادی لانگ مارچ میں چودھری موسٰی الہی ہاؤس سرائے عالمگیر خصوصی شرکت کی،یوسی ککرالی سے سینکڑوں افراد عظیم الشان قافلے کے ہمراہ چودھری موسٰی الہی ہاؤس سرائے عالمگیر پہنچے، سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین،چودھری حسین الہی اور چودھری موسٰی الہی نے عظیم الشان قافلے کا استقبال کیا، چودھری فہیم سرور روپیری نے چودھری حسین الہی، اور چودھری موسٰی الہی کی قیادت میں مرکزی راہنما پاکستان تحریک انصاف وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی قیادت میں آنے والے حقیقی آزادی لانگ مارچ کا چودھری موسٰی الہی ہاؤس کے سامنے ہزاروں کارکنان کے ہمراہ شاندار استقبال کیا، اس موقع پر چودھری فہیم سرور روپیری نے کہا کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ کا فقیدالمثال استقبال کرکے ثابت کردیا ہے کہ ضلع گجرات خصوصا حلقہ این اے 71کے باسی چودھری برادران کے ساتھ کھڑے ہیں۔