سودی نظام کے خاتمہ سے اسلامی نظام معیشت تشکیل پائے گا، میاں ادریس احمد نمبر دار

Published: 17-11-2022

Cinque Terre

ڈنگہ (عبدالمجید پپو)جماعت اسلامی کے راہنما‘ امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 30 میاں ادریس احمد نمبردار آف بیکنانوالہ نے کہا کہ حکومت کی طرف سے سودی نظام کے خاتمے کے خلاف اپیلیں واپس لینے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ سودی نظام کے خاتمے سے اسلامی نظام معیشت تشکیل پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی نظام معیشت کو سراہتے ہیں ابروت اس امر کی ہے کہ اسلامی نظام بینکاری کو عملی طور پر نافذ کرنے کا روڈ میپ دیا جائے۔ کسی قسم کی کوئی مخالفت نہ کی جائے۔ اسلامی نظام معیشت کو نافذ اور مضبوط کیا جائے۔ انہوں نے  کہا کہ اگر چند بینک مختلف حیلے بہانوں سے سودی نظام معیشت لانے پر بضد ہیں تو انہیں خیال رکھنا چاہئے کہ پاکستان مسلمانوں کا ملک ہے اور یہاں یہودی نظام بینکاری نے اب تک ہماری معیشت کو تباہ کیا ہے۔ غریب‘ غریب تر ہوا ہے۔ جبکہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سودی نظام نے ہمارے مسائل میں اضافہ ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سودی نظام کے خاتمہ کی صورت اللہ کی بیش بہا نعمتوں و برکتوں کا نزول پاکستان اور اہل پاکستا پر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سود سے پاک معیشت پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہے اور یہ فیصلہ قوم کی خواہش کے عین مطابق ہے اور یہ ایک دیرینہ خواہش تھی جو پوری ہوئی ہے۔

آج کا اخبار
اشتہارات