جلالپورجٹاں بلدیہ کا تجاوزات کیخلا آپریشن 25 ہزار روپے مجموعی جرمانہ

Published: 17-11-2022

Cinque Terre

جلالپورجٹاں (خالد بھٹی سے)چیف آفیسر بلدیہ جلالپورجٹاں مرزا مشرف بیگ نے گزشتہ روز انفورسمنٹ انسپیکٹر امان اللہ بٹ اور سپوکس پرسن میر ضیغم رشید کے ہمراہ مین بازار کا خصوصی وزٹ کیا۔اس موقع پر تجاوز کندگان کا سامان ضبط کر لیا گیا جبکہ  متعدد دکانداروں کو تجاوزات کیوجہ سے مجموعی طور پر 25 ہزار روپے جرمانہ کرکے موقع پر وصول کر لیا گیا اور بیشتر دکانداروں کو وارننگ بھی دی گئی۔مرزا مشرف بیگ کیجانب سے دکانداروں و خوانچہ فروشوں کو وارننگ دی گئی کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے تحت تجاوز کندگان کیخلاف قانون کیمطابق کاروائی کرتے ھوئے 4000 روپے موقع پر جرمانہ کیا جائیگا۔

آج کا اخبار
اشتہارات