Published: 17-11-2022
ڈنگہ (عبدالمجید پپو)میونسپل کمیٹی ڈنگہ اور ٹریفک پولیس مکمل لا تعلق۔ مین بازار ریڑھی بازار بن گیا۔ ہر روز 3 سے 4 نئی ریڑھیاں بازار میں آ کر کھڑی ہو جاتی ہیں۔ میلاد چوک سے عید گاہ چوک تک 5 سو سے زائد ریڑھیاں بازار پر قابض ہو گئیں۔ ٹریفک کی لائنیں لگ جانے کے باوجود کسی ریڑھی بان کے کان پر جوں نہیں رینگتی۔