Published: 17-11-2022
جلالپور جٹاں (محمد اعظم انصاری) ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت شوکت علی آف شوکت ہوٹل کو تنظیم الغفاری تحصیل جلالپور جٹاں کا صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔ تنظیم کے دیگر عہدیداران کا چناؤ شوکت علی کی مشاورت سے کرینگے۔ شوکت علی کو صدر تنظیم الغفاری جلالپور جٹاں منتخب ہونے پر ممتاز شخصیت چوہدری ریاض کالے خاں اور صادق رانجھا نے مبارکباد پیش کی ہے۔