Published: 17-11-2022
ڈنگہ (عبدالمجید پپو)پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما‘ سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل گجرات چوہدری شعیب رضا آف فتہ بھنڈ نے کہا کہ عمران خان کی کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے کی خواہش پوری نہیں ہو گی۔ آزادی کے نام پر ملکی معیشت کی بربادی کی جا رہی ہے۔ عسکری قیادت کا فیصلہ بھی وزیر اعظم میاں شہباز شریف اتحادیوں کی مشاورت سے خود جبکہ عام انتخاباتبھی حکومتی مدت پوری وہنے کے بعد ہوں گے۔ حکومت گرنے کے بعد جن سازشوں میں وہ مصروف ہے اس میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔ رواں ماہ کے تیسرے ہفتے لانگ مارچ میں قیادت کرنے نہیں معافی مانگنے جا رہا ہے اب اسے اپنے کردار اور پونے چار سالہ اقتدار میں عوام کو مہنگائی کی آگ میں پھینکنے اور وعدوں سے منحرف ہونے والے کو کہیں سے معافی نہیں مل سکتی۔ معیشت کا خانہ خراب کرنے والے کا سیاسی خانہ خراب ہو چکا ہے۔ ان کے ساتھ جو فرنٹ پر ہیں وہ الیکشن سے قبل انہیں چھوڑ دیں گے۔ اداروں کے ساتھ کوئی بدکلامی اور عوام کے ساتھ تصادم نہیں چاہتا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا عمران خان سے کوئی رابطہ نہیں ہم گندگی کے قریب نہیں بیٹھ سکتے نہ ان سے مذاکرات ہو سکتے ہیں۔ ایسی بات کرنے والے مذاق کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کے لئے عمران خان کو خطرناک قرار دیا اور کہا کہ پی ٹی آئی وزیر آباد سے لانگ مارچ شروع کرے یا کسی دوسرے شہر سے اس کا کوئی رزلٹ نہیں نکلے گا۔