پولیس ملازمین نے ایک لاکھ نقدی اصل مالک کو لوٹا دی

Published: 17-11-2022

Cinque Terre

گجرات (ڈاکٹر مظہر حسین چوہان)تھانہ رحمانیہ میں تعینات کانسٹیبل ذیشان علی اور یاور عباس کو گشت کے دوران ڈھیروگھنہ پھاٹک کے قریب سیایک لاکھ روپے کی نقدی ملی۔جس پر دونوں جوانوں نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے رقم کو اصل مالک کو تلاش کر کے اس کے حوالے کر دی۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل ہو گئی۔ عوامی حلقوں کی جانب سے دونوں جوانوں کے اس عمل کو خوب سراہا۔ ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ نے محکمہ کی نیک نامی کا باعث بننے والے جوانوں کو اپنے دفتر بلا کر ان کے ساتھ چائے پی اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے بھی نوازا۔ 

آج کا اخبار
اشتہارات