چوہدری انور جاوید پلاگراں کی قافلے کے ہمراہ لانگ مارچ سرائے عالمگیر میں شرکت

Published: 17-11-2022

Cinque Terre

کوٹلہ ارب علی خاں (عابد مرزا+غفور احمد گل)سینئر راہنما مسلم لیگ ق چودھری  انورجاویدپلاں گراں کی عظیم الشان قافلے کے ہمراہ حقیقی آزادی لانگ مارچ سرائے عالمگیر چودھری موسٰی الہی ہاؤس میں خصوصی شرکت کی، وائٹ ہاؤس پلاں گراں  سے درجنوں گاڑیوں کے قافلے کے ہمراہ حقیقی آزادی لانگ مارچ میں خصوصی شرکت کی، عظیم الشان قافلے کا جگہ جگہ پرتپاک استقبال کیا گیا، قافلے میں شریک شرکاء نے چودھری برادران کے حق میں زبردست نعرے بازی کی، بعدازاں چودھری انور جاوید پلاں گراں  نے سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین، چودھری حسین الہی اور چودھری موسٰی الہی سے چودھری موسٰی الہی ہاؤس سرائے عالمگیر میں خصوصی ملاقات کی، کامیاب حقیقی آزادی لانگ مارچ کی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا، اس موقع پر چودھری انور جاوید پلاں گراں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چودھری موسٰی الہی نے اپنے خاندانی وعدہ کو وفاء کردیا اورلانگ مارچ کے شرکاء کا شاندار استقبال ان کی کارکردگی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم چودھری برادران کی قیادت میں ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کریں گے۔

آج کا اخبار
اشتہارات