تھانہ ککرالی کی حدود میں منشیات فروشی عروج پر

Published: 17-11-2022

Cinque Terre

کوٹلہ ارب علی خاں (عابد مرزا+غفور احمد گل)تھانہ ککرالی کی حدود میں منشیات فروشی کا مکرو دھندہ عروج پر ہے، جس کی وجہ سے نوجوان نسل اس مکرودھندہ سے تباہ ہورہی ہے، ملک کا مستقبل طالب علم بھی اس نشہ کی لٹ میں مبتلا ہورہے ہیں، جس کی وجہ سے علاقہ مکین بھی سخت پریشانی میں مبتلا ہیں، اہلیان علاقہ مکین میڈیا ٹیم کے سامنے پھٹ پڑے، ان کا کہنا تھا اس مکرو دھندہ میں مقامی پولیس ملازمین بھی ملوث ہیں، پولیس ملازمین بھی اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھورہے ہیں، جس کی وجہ پولیس کے کچھ ملازمین اس مکرودھندہ میں ملوث ہونے کے باوجود ان کی سب اچھا کی رپورٹ ڈی پی او آفس میں بیجھی جارہی ہے، منشیات فروش اتنے بااثر ہیں کہ مقامی پولیس ان پر ہاتھ ڈالنے نے قاصر ہیں، اعلی احکام کو چاہیے کہ وہ فوری طور ان منشیات فروشوں کے خلاف خفیہ انکوائری کرکے کاروائی عمل میں لانی چاہیے تاکہ نوجوان نسل کو اس مکرو دھندہ سے محفوظ بنایا جاسکے۔

آج کا اخبار
اشتہارات