Published: 18-11-2022
گجرات(مدثراقبال سے) بانی و قائد تحریک لبیکپاکستان امیر المجاہدین علامہ حافظ خادم حسین رضویؒ کے دوسرے عرس کی تین روزہ تقریبات کل 19 نومبربروز ہفتہ بعداز نماز ظہر جامع مسجد رحمتہ للعالمین مین ملتان روڈ میں شروع ہونگی،امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی عرس کی تقریب سے آخری روز خطاب کرینگے،اس حوالے سے تحریک لبیک پاکستان ضلع گجرات کے ا میرحافظ مرزا شفیق آرزو قادری نے کہاکہ امیر المجاہدین کا عرس شایان شان طریقے سے منائیں گے، عرس کی تقریب میں ملک اور بیرون ملک سے سینکڑوں علمائے اکرام، مشائخ،سجادہ نشین، مذہبی اسکالراور کارکنان بڑی تعداد میں شرکت کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ امیر المجاہدین علامہ حافظ خادم حسین رضویؒ کے عرس کی تقریبات 19 نومبر سے شروع ہوکر 21 نومبر تک جاری رہیں گی،19 نومبر بعد از نماز ظہر چادر پوشی اور قرآن خوانی کی جائے گے جبکہ دوسری نشست بعداز نماز عشاء شروع ہو کر رات 11 بجے تک جاری رہے گی جس میں محفل نعت و قرآت کا اہتمام کیا جائے گا،حافظ مرزا شفیق آرزو نے بتایاکہ عرس مبارک کے دوسرے روز20نومبرکوتحریک لبیک ضلع گجرات کے ضلعی سیکرٹریٹ بھمبرروڈ سے صبح گیارہ بجے بڑا قافلہ عرس تقریبات میں شرکت کیلئے روانہ ہوگا اس سلسلہ میں شرکاء کیلئے کھانے پینے اورفری ٹرانسپورٹ کاخصوصی اہتمام کیاگیا ہے عرس پاک میں ضلع گجرات کے تمام دیہاتوں سے ہزاروں عاشقان مصطفی شرکت کریں گے اس حوالے سے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اورتحریک لبیک ضلع گجرات کے عہدیداران وکارکنان کومختلف ڈیوٹیاں بھی تفویض کی گئی ہیں انشاء اللہ عرس پاک میں گجرات سے مثالی حاضری ہوگی،دوسری جانب تحریک لبیک پاکستان ضلع گجرات کی طرف سے ضلع کے مختلف مقامات پرقد آورتشہیری بینرز،پینافلیکس آویزاں کردیے گئے ہیں جبکہ عہدیداران نے شہری اوردیہی علاقوں میں دعوتی مہم کابھی آغازکردیاہے،عرس پاک کے اختتامی روز مرکزی امیرحافظ سعد حسین رضوی خصوصی خطاب کرینگے جس کے بعد ملک وقوم،شہدائے ختم نبوت وپاکستان، ملکی ترقی وخوشحالی اورفلاح وبہبود کیلئے دعا ئیں کی جائیں گی۔