Published: 18-11-2022
گجرات(آصف علی بھٹی سے) پاکستان مسلم کے راہنما و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 31ڈاکٹر چوہدری شاہنو ازاجنالہ نے حلقہ میں مصروف ترین دن گزارا، عمائدین سے ملاقاتیں کیں اور سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا ڈاکٹرچوہدری شاہنو ازاجنالہ نے گاؤں بارو میں چوہدری طفیل، چوہدری مدثر سے ملاقات اس موقع پر مرزا نصر بیگ نمبردار، عرفان جاوید، شہباز منہاس، مرزا عابد بیگ و دیگر معززین بھی موجو دتھے، ڈاکٹر چوہدری شاہنو ازاجنالہ نے گاؤں بارو کے ترقیاتی کاموں اور مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور اپنی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا انکے ساتھ حاجی لیاقت بارو، ندیم سرور، یعقوب گجر پہلوان،چوہدری خاور، ملک اسد اعوان، ملک عمران یاسین، ملک بلال جاذب اعوان، ملک عدیل اعوان دھمتھل، معظم علی اجنالہ، خرم شہزاد اجنالہ و دیگر موجود تھے، ڈاکٹر چوہدری شاہنوا زاجنالہ نے جلالپور صوبتیاں میں مسلم لیگی راہنما غلام عباس بٹ کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا ختم قل میں شرکت کی اور لواحقین سے اظہار افسوس کیا انہوں نے کوانکھ میں مرزا منظور بیگ کی وفات پر،مستری اللہ رکھا کی زوجہ کی وفات پر ا، امیر حسین کی بہو کی وفات پر، گھرال میں چوہدری اشفاق گھرال کی وفات پر،چوہان میں چوہدری نصر کے چچا کی وفات پر، اعوان پورہ میں مرزا افضال بیگ کے بیٹے جو کہ گزشتہ روز ٹریفک حادثہ میں وفات پاگئے تھے کی وفات پر،، بارو میں چوہدری طفیل بارو مدثر بارو کے والداور چوہدری خالد اجنالہ کے سسر محمد اشرف سابق چیرمین کی وفات پرانکی رہائشگاہوں پر جا کر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔