چوہدری سلیم کمبوہ کی مشیر وزیر اعلیٰ تقرری، چوہدری صاحبان کی ورکر نوازی، چوہدری سرفراز خان

Published: 18-11-2022

Cinque Terre

گجرات(صہیب سرور سے) ممتاز مسلم لیگی راہنما سابق چیئر مین چوہدری محمد سلیم کمبوہ کو سیاسی مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب بننے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار ممتاز کاروباری شخصیت چوہدری سرفراز خان، یاور عباسشاہ آف کلیوال سیداں نے کیا انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی، چوہدری مونس الٰہی، چوہدری وجاہت حسین، چوہدری حسین الٰہی اور متحرمہ ثمیرہ الٰہی کے مشکور ہیں کہ انہوں نے بہترین فیصلہ کیا، چوہدری محمد سلیم کمبوہ شہرت یافتہ سیاسی پس منظر کے حامل ہیں اور باصلاحیت اور محنتی قابل سیاسی پس منظر کے حامل ہیں اورعوام کی فلاح وبہبود اور مسائل حل کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں انشاء اللہ تعالیٰ وہ اپنی خدادادصلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جماعت مسلم لیگ کی مضبوطی کا باعث بنیں گے۔

آج کا اخبار
اشتہارات