Published: 18-11-2022
گجرات(صہیب سرور سے)چوہدری محمد سلیم کمبوہ کو مشیروزیر اعلیٰ پنجاب بننے پر سابق چیئر مین چوہدری رخسار میلو، سابق سیکرٹری جمخانہ گجرات خان عدنان خان، سید جواد حسین جعفری ودیگر نے ان کے عوامی رابطہ آفس جا کر مبارکباد دی پھول اور مٹھائی پیش کی، انہوں نے کہا کہ چوہدری سلیم کمبوہ با صلاحیت اور متحرک مسلم لیگی ہیں ہم ان کو مبارکباد دیتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ بطور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچائیں گے۔