Published: 18-11-2022
گجرات(خبر نگار خصوصی)جماعت اسلامی پنجابکے امیرڈاکٹرطارق سلیم نے گزشتہ روزلاہورپریس کلب میں معروف ادیب دانشور شاعر اخترعباس کے اعزازمیں منعقدہ تقریب ایک شام اخترعباس کے نام میں خصوصی شرکت کی امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم،مرکزی جنرل سیکرٹری امیرالعظیم جب لاہورپریس کلب پہنچے تو لاہورپریس کلب کے عہدیداران مہمان تقریب اخترعباس ودیگرنے انکا استقبال کیااورانہیں پھول پیش کیے ڈاکٹرطارق سلیم کے ہمراہ چوہدری محسن شبیروڑائچ بھی تھے تقریب میں ممتازدانشور موٹی ویشنل سپیکر سید قاسم علی شاہ، سینئرصحافی مجیب الرحمن شامی، کالم نگارعامرخاکوانی ودیگرعلمی وادبی شخصیات موجود تھیں ڈاکٹرطارق سلیم نے لاہورپریس کلب میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ اخترعباس کی کتابوں کی اشاعت سات لاکھ تک ہونا تھوڑے وقت میں ایک ریکارڈ ہے انہوں نے کہاکہ لکھاری کبھی نہیں مرتا اگراس کی تحریرمثبت ہو،تحریریں قلب واندر کی دنیاتبدیل کرکے رکھ دیتی ہیں اخترعباس نے بچوں کے لئے آداب زندگی اوردل پردستک جیسے شاہکارلکھ کرواقعی دلوں پردستک دی ہے ڈاکٹرطارق سلیم کے لاہورپریس کلب میں خطاب کوسراہاگیااورشرکاء نے زبردست تالیاں بجائیں