Published: 18-11-2022
گجرات (وسیم گوندل سے) ممتاز بزنس مین چوہدریاعجاز وڑائچ (شاہدولہ ٹاؤن)،مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب سید عدیل عباس شاہ کی (وڑائچ ہاؤس)میں اہم ملاقات۔چوہدری اعجاز وڑائچ کا سید عدیل عباس شاہ کے اعزاز میں استقبالیہ۔سید عدیل عباس شاہ نے کہا کہ گجرات میں جاری ترقیاتی کام جلد مکمل ہونے کو ہیں گجرات ماڈل ضلع کا روپ دھار رہا ہے۔چوہدری صاحبان کے جاری میگا پراجیکٹس کی تکمیل سے گجرات کے عوام کو براہ راست ریلیف حاصل ہوگا۔چوہدری اعجاز وڑائچ نے کہا کہ قائدین وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی،چوہدری وجاہت حسین، چوہدری مونس الٰہی، چوہدری حسین الٰہی صحیح معنوں میں حق نمائندگی ادا کر رہے ہیں پسماندہ دیہات ماڈل قصبات کی شکل اختیار کر چکے۔چوہدری صاحبان کا جب بھی اقتدارآیا ضلع گجرات سمیت پنجاب بھر میں ترقی عود آئی۔قائدین چوہدری برادران کی قیادت میں پارٹی کی مضبوطی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔