Published: 18-11-2022
گجرات(محبوب عالم)گجرات چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے وفد نے سکندر اشفاق رضی صدر گجرات چیمبر کی زیر قیادت کراچی میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا اور عرفان اقبال شیخ صدر وفاقی چیمبر اور شبیر حسن نائب صدر وفاقی چیمبر سے خصوصی ملاقات کی۔وفد میں محمد معصوم قمر نائب صدر، شیخ اویس امجد، شیراز ناصر ڈار اور چوہدری حمزہ شہریار ایگزیکٹو ممبران موجود تھے۔ صدر وفاقی چیمبر نے گجرات چیمبر آف کامرس کے وفد کو وفاقی چیمبر میں ویلکم کیا۔ انہوں نے گجرات چیمبر کے وفد کو وفاقی چیمبر کا دورہ کروایا اور اس کے تمام شعبہ جات اور ان کے کام کے بارے میں بھی بتایا۔ اس موقع پر موجودہ ملکی صورتحال اور بزنس کمیونٹی کی بہتری کے لیے ایوان صنعت و تجارت کے کردار کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی گئی۔ سکندر اشفاق رضی صدر گجرات چیمبر نے صدر وفاقی چیمبر کو گجرات کی انڈسٹری اور تجارت کے بارے میں بتایا اور گجرات چیمبر کی سرگرمیوں اور اس کے پراجیکٹس کے بارے میں بھی تفصیلی بتایا۔ صدر گجرات چیمبر نے عرفان اقبال شیخ صدر وفاقی چیمبر کو وفد کے ہمراہ گجرات چیمبر کے دورہ کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کرلی۔