Published: 18-11-2022
گجرات(نمائندہ ڈاک)ایڈیشنل سیشن گجرات ممتاز احمد خاں نے خالد محمود سکنہ رانمبڑیانوالہ کی رٹ پر محمد عثمان گجر سکنہ رانمبڑیانوالہ وغیرہکے خلاف ایس ایچ او صدر جلالپور جٹاں کو پرچہ درج کرنے کا حکم دیدیا، رٹ کنندہ کی طرف سے ممتاز قانون دان شفقت اللہ بٹ ایڈووکیٹ ہائیکورٹ سابق ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے دلائل دیئے تفصیلات کے مطابق خالد محمود نے اپنی رٹ میں موقف اختیار کیا کہ میرے ملکیتی و مقبوضہ ڈیرہ پر ناجائز قبضہ کرنے کی خاطر ملزم محمد عثمان گجر نے مورخہ23ستمبر کو رات آٹھ بجے 20/15اشخاص مسلح آتشی اسلحہ وڈنڈے سوٹے میرے ڈیرہ پر بھرتی ڈالنا شروع کردی اور چار دیواری بنائی میرے منع کرنے پر ملزمان نے مجھے گالیاں دی اور قتل کی دھمکیاں دیں، عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سماعت کرنے کے بعد اور پولیس رپورٹ کا بغور جائزہ لینے کے بعد مدعی کے موقف کو درست قرار دیتے ہوئے پرچہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔