وزیراعظم اور نوازشریف کا اہم فیصلہ؛ اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنانے پراتفاق

Published: 24-09-2022

Cinque Terre

اسلام آباد: لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں جس کے تحت سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھانے کے بعد اسحاق ڈار بطور وزیر خزانہ حلف اٹھائیں گے۔ 

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ اہم ترین ملاقات میں نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اوراسحاق ڈار شریک تھے جہاں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنی ملک واپسی کے منصوبے سے متعلق وزیراعظم کو بھی آگاہ کیا۔

لیگی ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں ملک کو درپیش مسائل، معاشی چیلنجز سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر خزانہ نے وطن واپسی بارے اپنے پلان بارے وزیراعظم شہباز شریف کو آگاہ کیا۔ علاوہ ازیں ملاقات میں اسحاق ڈار کی واپسی اور سینیٹ حلف کے معاملے پر بھی مشاورت ہوئی ۔

ذرائع ںے بتایا کہ اسحاق ڈار آئندہ ہفتے ملک واپس آکر احتساب عدالت کے سامنے پیش ہوں گے۔ اسحاق ڈار کو ملک واپسی پر موجودہ وزارت خزانہ کی ٹیم ملک کی موجودہ معاشی حالات پر بریفنگ بھی دی گئی۔

ذرائع کے مطابق سنیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھانے کے بعد اسحاق ڈار بطور وزیر خزانہ حلف اٹھائیں گے، معیشت کو کیسے سنبھالا دیا جائے، مہنگائی اور ڈالر کو کم کرنے پر بھی مشاورت ہوئی۔

میری بدھ کو فلائٹ کنفر ہے، اسحق ڈار 

ملاقات کے اختتام کے بعد اسحق ڈار نے صحافیوں کو بتایا کہ ملک کی واپسی کے لیے حتمی تاریخ کا اعلان کل (24 تاریخ) کو ہوگا جبکہ میری بدھ کو فلائٹ کنفرم ہے۔

اسحق ڈار نے بتایا کہ کل پھر اجلاس ہوگا۔ کیا آپ وزیراعظم کے ساتھ پاکستان جارہے ہیں سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ کل بتاوں گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف پارٹی رہنماوں سے مشاورت کریں گے اہم فیصلوں کا اعلان کل ہوگا۔


 

آج کا اخبار
اشتہارات