چوہدری سلیم کمبوہ کی مشیر تقرری بہترین فیصلہ ہے، طاہر کمبوہ

Published: 19-11-2022

Cinque Terre

گجرات(صہیب سرور سے)ممتاز کاروباری شخصیات چوہدری طاہر کمبوہ اور سید عامر علی شاہ نے چوہدری محمد سلیم کمبوہ کو سیاسی مشیر وزیر اعلیٰپنجاب بننے پر مبارکباد دی ہے انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی، چوہدری مونس الٰہی، چوہدری وجاہت حسین، چوہدری حسین الٰہی اور محترمہ ثمیرہ الٰہی نے بہترین فیصلہ کیا چوہدری سلیم کمبوہ انشاء اللہ تعالیٰ چوہدری برادران کے اعتماد پر پورا اتریں گے، وہ ایک متحرک اور قابل سیاسی راہنما ہیں بطور چیئر مین جس طرح انہوں نے اپنے علاقہ کی بہتری اور خوشحالی کے لئے مثالی کام کیا اب بطور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب وہ اس اچھی کارکردگی کو ناصرف قائم رکھیں گے بلکہ اس میں مزید بہتری لائیں گے۔

آج کا اخبار
اشتہارات