Published: 19-11-2022
گجرات(مدثراقبال سے)بانی وقائد تحریک لبیک پاکستان امیرالمجاہدین علامہ حافظ خادم حسین رضوی کے دوسرے عرس کی تین روزہ تقریبات کاآج19نومبربروزہفتہ بعد ازنماز ظہر چادر پوشی اورقرآن خوانی سے آغازکیاجائیگا تین روز تک جاری رہنے والی عرس تقریبات میں ملک بھر سے سینکڑوں علمائے کرام، مشائخ عظام، سجادہ نشین، مذہبی سکالرسمیت تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان بڑی تعداد میں شرکت کریں گے جبکہ عرس تقریبات کی صدارت مرکزی امیرحافظ سعد حسین رضوی کرینگے، ضلع گجرات سے تحریک لبیک کے ضلعی امیرحافظ مرزا شفیق آرزو قادری کی زیرقیادت مرکزی سیکرٹریٹ بھمبرروڈ سے کل بروزاتوار صبح گیارہ بجے بڑا قافلہ عرس تقریبات میں شرکت کیلئے روانہ ہوگا شرکاء کیلئے کھانے پینے اورفری ٹرانسپورٹ کاخصوصی اہتمام کیاگیاہے نمائندہ ”ڈاک“ سے گفتگوکرتے ہوئے امیرتحریک لبیک پاکستان ضلع گجرات حافظ مرزا شفیق آرزو قادری نے بتایاکہ علامہ خادم حسین رضوی کی زندگی ایک جہد مسلسل ہے، آپ کی زندگی کاایک ایک لمحہ عاشقان مصطفی کیلئے مشعل راہ ہے، انہوں نے خوابیدہ مسلمانوں کے دلوں میں عشق رسول کی لہردوڑا دی، آپ کی ساری زندگی ختم نبوت وناموس رسالت کے تحفظ اورپاکستان کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کادفاع کرتے ہوئے گزری، انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ عرس پاک میں گجرات سے ہزاروں عاشقان رسول شرکت کرکے قائد علامہ خادم حسین رضوی کوخراج عقیدت پیش کریں گے۔