Published: 19-11-2022
اسلام آباد(نمائندہ ڈاک) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے وزیر اعظم شہبازشریف کی جگہ اسحاق ڈارکو خصوصی ٹاسک دے دیا تاہم نوازشریف خود بھی اتحادی جماعتوں کے قائدین سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومتی جماعتوں میں رابطے اور مشاورت جاری ہے، نواز شریف نے وزیر اعظم کی جگہ اسحاق ڈارکو خصوصی ٹاسک دیا۔ذرائع نے کہا کہ وزیر اعظم شہبازشریف کو صورتحال سے آگاہ کیا گیا اور اہم تعیناتی سے متعلق ن لیگ کی رائے سے اتحادیوں کو آگاہ کیاگیا