Published: 19-11-2022
گجرات (نمائندہ ڈاک) محمود اقبال گوندل کی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈویژن کے عہدے پر تعیناتی خوش آئند‘تمام محکمہ جات میں انکی کارکردگی مثالی رہی اس سے قبل چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن میں بہترین کام کیا اب انہیں ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈویژن گجرات بننا ان کی صلاحیتوں کا ثمر ہے محموداقبال گوندل کی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کے عہدے پر تعیناتی اور پرموشن پر سماجی کاروباری اور محکمہ کے افسران بالا نے انہیں مبارکباد دی اور مزید ترقی کیلئے دعا گو کی۔ محموداقبال گوندل نے فرض شناسی اور انتھک محنت سے کامیابیاں سمیٹیں اور مزید سمیٹ رہے ہیں۔