نیازی بیانیہ مٹی تلے دب چکا مہنگائی کپتان کا تحفہ ہے، یاسر مہر نمبر دار

Published: 19-11-2022

Cinque Terre

ڈنگہ (عبدالمجید پپو)پاکستان مسلم لیگ ن کی ممتاز سماجی شخصیت چوہدری یاسر مہر نمبردار آف فتہ بھنڈ نے کہا کہ عمران خان کا بیانیہ مٹی تلے دب چکا ہے۔ ملک میں مہنگائی کی حالیہ لہر کپتان کا دیا ہوا تحفہ ہے۔ عوام پی ٹی آئی حکومت کی نا اہلی کا خمیازہ بھگت رہی ہے۔ جھوٹ بولنے کی روش نہ بدلے جانے کے باعث پوری عوام عمران خان سے نفرت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بار بار آئینی حدود سے تجاوز کیا اور ہر بار ان سے لاڈلوں کاسلوک کیا گیا نہ عمران خان نے اداروں کی تذلیل کی روش چھوڑی نہ حماقتوں پر انہیں قرار واقعی سزا دی گئی جو بہت بڑا المیہ اور آئین و قانون کے ساتھ کھلا مذاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور عمران خان کی جھوٹ اور دھوکہ دہی پر مبنی پالیسیوں نے ملکی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے جبکہ ان کے قول و فعل میں تضاد ہے اور ان لوگوں نے سیاست کو اپنے مفادات کے لئے استعمال کرنے کے لئے ایک کھیل بنایا ہوا ہے۔

آج کا اخبار
اشتہارات